ون ڈے اور ٹی 20 سیریز، میچز لاہور منتقل کرنے پر غور

ٹیسٹ میچ فائل فوٹو ٹیسٹ میچ

اسلام آباد راولپنڈی میں سیاسی گہما گہمی کے پیش نظر پاک آسٹریلیا ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کے میچز لاہور منتقل کیے جا سکتے ہیں۔

پاکستان آسٹریلیا ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پی سی بی نےہنگامی پلان تیار کر لیا۔پی سی بی نے ہنگامی پلان سے متعلق کرکٹ آسٹریلیا کو بھی آگاہ کردیا۔

پی سی بی کے مطابق اسلام آباد راولپنڈی میں سیاسی گہما گہمی کے پیش نظر میچز لاہور منتقل کیے جا سکتے ہیں ۔حتمی فیصلہ دونوں بورڈز، انتظامیہ اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے کیا جائے گا۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ ٹیسٹ کی طرح وائٹ بال سیریز کا انعقاد احسن طریقے سے ہو۔پی سی بی نے لاجسٹکس اور بائیو سیکیور ببل کے باعث میچز لاہور سے راولپنڈی منتقل کیے تھے۔

اسلام آباد میں کرکٹ کے لیے حالات ساز گار نہ رہے تو میزبانی ایک بار پھر لاہور کو مل جائے گی۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 29 مارچ سے شیڈول ہے۔آسٹریلوی ٹیم نے پاکستان کیخلاف 3 ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنا ہے۔

install suchtv android app on google app store