حیدرآباد میں کے مختلف علاقوں میں بارش کا پانی جمع، لوگ چھتوں پر محصور

لطیفہ باد بارش کے باعث ڈوب گیا فائل فوٹو لطیفہ باد بارش کے باعث ڈوب گیا

حیدرآباد میں بارشوں کے بعد لطیف آباد کے علاقے مہر علی کالونی میں بارش کا پانی کئی فٹ تک جمع ہونے سے لوگ چھتوں پر محصور ہوگئے ہیں امدادی سرگرمیوں کیلئے پاک فوج پہنچ کر لوگوں کشتیوں کے ذریعے نکالنے لگے

حیدرآباد کے تعلقہ لطیف آباد کا نشیبی علاقے مہر علی کالونی میں حالیہ بارشوں سے کئی فٹ تک پانی جمع ہوگیا ہے۔

گھروں میں 4 سے 5 فٹ پانی بھرنے کی وجہ سے علاقہ مکین گھروں کی چھتوں پر محصور ہوکر رہ گئے ہیں اور گھروں کو چھوڑنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔

جبکہ پاک فوج نے امدادی سرگرمیاں سنبھال لیں ہیں، پانی میں پھسے بچوں، بزرگوں اور عورتوں کو کشتیوں کے ذریعے نکالا جارہا ہے، پاک فوج کی جانب سے موٹریں لگا کر نکاسی آب کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

متاثریں کا کہنا ہے کہ ابھی تک کوئی حکومتی عہد یدران داد رسی کو نہیں آیا۔

متاثرین نے پاک فوج کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ کی طرح پاک فوج ہی اس مشکل کی گھڑی میں مدد کو پہنچتی ہیں ، محکمہ HDA اور منتخب نمائندے سر زمین سے غائب نظر آتے ہیں

install suchtv android app on google app store