عدالت کا سانحہ 12 مئی کی جے آئی ٹی تشکیل نہ دینے پر سندھ حکومت سے جواب طلب

سندھ ہائیکورٹ فائل فوٹو سندھ ہائیکورٹ

سندھ ہائیکورٹ نے سانحہ 12 مئی کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل نہ دینے پر سندھ حکومت کو 22 اپریل تک تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا۔

جسٹس اقبال کلہوڑو اور جسٹس کے کے آغا پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو سانحہ 12 مئی کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دینے سے متعلق سماعت ہوئی۔

درخواستگزار  اقبال کاظمی نے موقف دیا کہ حکومت کو 2 ہفتے میں جے آئی ٹی بنانے کا حکم دیا تھا، کئی ماہ گزرنے کے باوجود جے آئی ٹی نہیں بنی۔

ہائی کورٹ نے تاحال جے آئی ٹی نہ بنانے پر سندھ حکومت سے جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے صوبائی حکومت کو 22 اپریل تک تحریری جواب جمع کرانے اور متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

واضح رہے کہ 12 مئی 2007 کو ایک سیاسی جماعت کے کارکنوں کی فائرنگ سے وکلا سمیت کم از کم 50 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

install suchtv android app on google app store