کراچی سائٹ ایریا میں پولیس موبائل پرفائرنگ سے 4 اہلکار شہید

کراچی میں سائٹ ایریامیں پولیس موبائل پرفائرنگ فائل فوٹو کراچی میں سائٹ ایریامیں پولیس موبائل پرفائرنگ

سائٹ ایریا میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس موبائل پر فائرنگ کر کے 4 اہلکاروں کو شہید کر دیا۔ ایس ایس پی ناصر آفتاب کے مطابق، حملہ آوروں نے اس وقت پولیس اہلکاروں کے سروں میں گولیاں ماریں جب وہ افطار کرنے میں مصروف تھے۔

شہید ہونے والوں میں 3 کانسٹیبل اور ایک اے ایس آئی شامل ہیں۔ دہشتگردوں کی تعداد 4 تھی اور جائے وقوعہ سے گولیوں کے 13 خول ملے ہیں۔

وزیر داخلہ چودھری نثار نے پولیس موبائل پر فائرنگ کی رپورٹ طلب کر لی ہے اور واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

چودھری نثار نے جاں بحق پولیس اہلکاروں کے اہلخانہ سے اظہار ہمدردی کیا ہے اور کہا ہے کہ کراچی کے امن اور جرائم کے خاتمہ کیلئے پولیس جوانوں نے جو قربانیاں دیں وہ رائیگاں نہیں جائیں گی۔

install suchtv android app on google app store