میاں صاحب پارلیمنٹ اور جمہوریت کی خاطر استعفیٰ دیں: خورشید شاہ

پیپلز پارٹی کا ایک بار پھر وزیر اعظم سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ پیپلز پارٹی کا ایک بار پھر وزیر اعظم سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ

پیپلز پارٹی نے ایک بار پھر وزیر اعظم نواز شریف سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کردیا،خورشید شاہ کہتے ہیں میاں صاحب پارلیمنٹ اور جمہوریت کی خاطر استعفیٰ دیں۔

سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے ایک بار پھر حکومت کو اڑے ہاتھوں لے لیا،کہتے ہیں ہم نے شریف برادران کی جلاوطنی ختم کرائی،شریف برادران نے خود اپنے پاؤں پر کلہاڑی ماری،اب ان کے پاس بچنے کی کوگنجائش نہیں ہے،میاں صاحب پارلیمنٹ اور جمہوریت کی خاطر استعفیٰ دیں۔

خورشید شاہ کہتے ہیں حکومت کے پاس اداروں کو متنازع بنانے کے سوا کوئی راستہ نہیں،جج صاحبان بھی حکومت کا رویہ دیکھ رہے ہیں، دونوں بھائیوں کو اندازہ نہیں تھا جے آئی ٹی تہہ تک جائے گی،خود کو بچانے کے لئے شریف برادران اور حکومت ڈرامے کررہی ہے۔

نواز شریف کو بچانے کے لئے قطری شہزادے نے خط بھی دیا، وزیر اعظم سعودی عرب دعا کے لئے گئے ہیں۔

install suchtv android app on google app store