کراچی:لیبراسکوائر میں پلاسٹک کے کارخانے میں آتشزدگی

آگ پلاسٹک کے گودام میں لگی ہے، فائر بریگیڈ فائل فوٹو آگ پلاسٹک کے گودام میں لگی ہے، فائر بریگیڈ

سائٹ ایریا میں لیبر اسکوائر کے قریب واقع پلاسٹک فیکٹری میں لگنے والی آگ کو تیسرے درجے کی قرار دے کر شہر بھر سے فائر ٹینڈرز کو طلب کر لیا گیا ہے۔

کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں لیبر اسکوائر کے قریب واقع پلاسٹک فیکٹری میں 100 کے قریب مزدور کام کر رہے تھے کہ اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے فوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فائر بریگیڈ کی 8 گاڑیاں ایک سنار کل اور ایک باؤزر آگ بجھانے میں مصروف ہے تاہم حکام نے آگ کو تیسرے درجے کی قرار دے کر شہر بھر سے فائر ٹینڈرز کو طلب کر لیا ہے۔

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے تاہم فیکٹری میں کیمیل اور پلاسٹک کا دیگر سامان موجود ہونے کے باعث آگ بجھانے میں دشواری کا سامنا ہے۔ فیکٹری میں موجود مزدوروں نے اپنی مدد آپ کے تحت بھاگ کر جان بچائی جب کہ متاثرہ فیکڑی سے متصل دیگر فیکٹریوں کو بھی خالی کرا لیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فیکٹری میں فائر الارم اور آگ بجھانے والے آلات موجود نہ ہونے کے باعث آگ تیزی سے پھیلی۔

install suchtv android app on google app store