کراچی پہنچ کرلگ رہا ہے پاکستان میں ہوں: شرجیل میمن

شرجیل میمن شرجیل میمن

شرجیل میمن اسلام آباد سے کراچی پہنچ گئے کہتے ہیں اب لگ رہاہے کہ پاکستان میں ہوں ورنہ لگ رہا تھا کہ نوازستان میں ہوں۔

انہوں نے وزیرداخلہ چوہدری نثار سے کہا کہ وہ ای سی ایل کی پالیسی واضح کریں۔ گھر پہنچنے پر جیالوں نے ڈھول کی تھاپ پر جشن منایا۔

شرجیل انعام میمن اسلام آباد سے کراچی پہنچ گئے ۔ صوبائی وزرا سردار شاہ ، ناصر حسین شاہ، امداد پتافی، مکیش کمار چاولا، تیمور ٹالپر، فیاض بٹ اور جیالے ان کے استقبال کے لیے موجود تھے

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی رہنما نے وفاقی وزیرداخلہ سے سوال کیا کہ چوہدری نثار ای سی ایل پالیسی واضح کردیں ۔تاثر ہے کہ ای سی ایل کو ذاتی پسند نہ پسند پر استعمال کیا جارہا ۔شرجیل انعام میمن نےا سلام آباد ایئر پورٹ پر سیکیورٹی اداروں کی تحویل کو اغوا قرار دیا۔

شرجیل انعام میمن کو اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت مل چکی ہے۔اب وہ احتساب عدالت میں پیش ہوں گے۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے شرجیل میمن سے ان کے گھر جاکر ملاقات کی اور انہیں یقین دلایا کہ نیب حکام آئین اور قوانین سے بالا تر ہوکر کچھ نہیں کرسکتے وہ اور پیپلز پارٹی قیادت ان کےساتھ ہے ۔

install suchtv android app on google app store