نوابشاہ: بلاول بھٹو کی سیہون خودکش دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت

بلاول بھٹو بلاول بھٹو

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ دہشت گردوں کے خلاف پوری قوم متحد ہے سیہون سانحہ انتہائی افسوس ناک ہے اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

بلاول بھٹوزرداری نے سانحہ سیہون شریف میں زخمی ہونے والوں کی پی ایم یواسپتال نواب شاہ میں عیادت کی۔ اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیہون سانحہ انتہائی افسوسناک واقعہ تھا،جس کی پرزورمذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف نیشنل ایکشن پلان پرہم سب کو مل جل کر کام کرنا ہوگا، بلاول بھٹو نے کہا کہ دہشت گردی کے معاملے پرہم وفاق کے شانہ بشانہ ہیں، قوم کو ایسے واقعات کے بعد جذبات میں آنے کی ضرورت نہیں۔

install suchtv android app on google app store