لعل شہباز قلندر کے مزار کی بندش پر زائرین آپے سے باہر

سانحہ سیہون شریف کے بعد لعل شہباز قلندر کےمزار کی بندش پر زائرین آپے سے باہر ہوگئے۔دربار پر حاضری کی اجازت نہ ملنے پر تمام رکاوٹیں توڑ کر مزار میں داخل ہوگئے۔ پولیس موبائل پر پتھراو کیا ،اور شدید نعرے بازی بھی کی۔

دہشتگردوں نے ایک بار پھر خون کی ہولی کھیلی  لعل شہبازقلندر کے مزار پر زائرین کی آنکھیں عقید ت سے جھکی تھیں کہ اچانک قیامت ٹوٹ پڑی۔

غم اور دکھ سے نڈھال زائرین نے درگاہ پر حاضری کی اجازت نہ ملنے پر ایس پی آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ شروع کردیا ۔ اپنے پیاروں سے بچھڑے مظاہرین نے احتجاج کے دوران پولیس پر پتھراو کیا اور نعرے بازی بھی کی۔۔ پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لئے ہوائی فائرنگ بھی کی۔

مظاہرین نے پولیس موبائل پر پتھراو کے بعد آگ لگادی ۔ مشتعل مظاہرین تمام رکاوٹوں کو توڑ کر مزار کے احاطے میں داخل ہوگئے اورمزار کے اندر بھی احتجاج شروع کردیا ۔۔

رینجرز نے مظاہرین سے بات چیت کی اور انہیں جلد مزار کو کھولنے کی یقین دہانی کرائی جس کے بعد مشتعل مظاہرین مزار سے باہر نکل گئے۔

install suchtv android app on google app store