کراچی کے علاقے اسٹیل ٹاؤن سے 4 تشدد زدہ لاشیں برآمد

کراچی کے علاقے اسٹیل ٹاؤن سے 4 تشدد زدہ لاشیں برآمد کراچی کے علاقے اسٹیل ٹاؤن سے 4 تشدد زدہ لاشیں برآمد

اسٹیل ٹاؤن میں لنک روڈ سے 4 افراد کی تشدد زدہ لاشیں ملی ہیں جنہیں شناخت کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

کراچی کے علاقے اسٹیل ٹاؤن میں عیسب جوکھیوگوٹھ کے قریب لنک روڈ پرواقع ایک خالی پلاٹ سے 4 افراد کی تشدد زدہ لاشیں ملی ہیں، پولیس نے چاروں لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے جب کہ موقع سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیشی عمل بھی شروع کردیا گیا ہے، جن افراد کی لاشیں ملی ہیں ان کی عمریں 35 سے 40 سال کے درمیان بتائی جارہی ہیں۔

ایس ایس پی ملیرراؤ انوارنے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ چاروں لاشوں کی آنکھوں پرپٹیاں بندھی ہوئی تھیں، ان کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی ہیں تاہم انہیں قریب سے گولیاں مارکر ہلاک کیا کیا گیا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store