کراچی اور حیدرآباد میں جسے چوکیداری دی گئی اسی نے لوگوں کو لوٹا: مصطفیٰ کمال

پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال

پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کہتے ہیں کہ لوگ ایم این اے بننے کے لیےپارٹی بناتے ہیں، سیاست کرتے ہیں، ہمیں ڈکیتی کا موقع ملا مگر ایک روپیہ نہیں لیا، ہم نے سیکڑوں ارب روپے خرچ کیے۔

ایم کیو ایم کے گڑھ حیدرآباد کے پکا قلعہ گراؤنڈ میں پاک سرزمین پارٹی نے جلسہ کیا ہے جس میں بچوں ، بوڑھوں، جوانوں اور خواتین نے شرکت کی ۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ملک میں نام نہاد جمہوریت ہے، کراچی اور حیدرآباد کا برا حال ہے، جس کو چوکی دار بنایا وہی چور بن گئے۔

انہوں نے حیدرآباد کے شہریوں سے مخاطب ہوکر کہا کہ آج آپ کو مبارک باد دیتا ہوں، میں اچھے مستقبل کی نوید سناتا ہوں،آج جو فیصلہ دیا ہے اس پر قائم رہنا، مجھے بڑا لیڈر نہیں، مجھے معصوم ماؤں کا لیڈر بننا ہے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ گزشتہ 30 سال سےعوام سےجھوٹ بولا جارہا ہے، تاثر دیا گیا کہ مہاجر علیحدگی اختیار کرنا چاہتے ہیں،آپ کو اندازہ نہیں کہ آپ کا نام 30 سال تک کہاں کہاں بیچا گیا،یہ تاثر دے کر بیچا گیا کہ آپ کسی سے ملنا نہیں چاہتے،لندن والے سے جان چھوٹی تو یہاں کے بیوپاری آگئے،مہاجر تہذیب، علم، رواداری اور پاکستان کے ساتھ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پانی اور غذا کی کمی سے ساڑھے 3لاکھ بچے انتقال کر چکے ہیں،بچوں کی موت پر کس کے خلاف ایف آئی آر کٹوائیں، میں رات بھر مظلوموں کی داستان سناؤ تو رات ختم ہوجائے گی۔

install suchtv android app on google app store