ممکنہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی اپوزیشن رہنماؤں سے رابطے

مراد علی شاہ فائل فوٹو مراد علی شاہ

سائیں کی چھٹی کا فیصلہ ہوتے ہی سندھ میں سیاسی ہلچل بڑھ گئی ، صوبے کے نئے سربراہ کو اعتماد کے ووٹ کیلئے اپوزیشن کی ضرورت بھی پڑ سکتی ہے ، متوقع وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے رابطے تیز کر دیئے۔

نئے وزیر اعلیٰ کا انتخاب ووٹنگ کے ذریعے ہو گا۔ تاہم کامیابی کیلئے پچاسی ارکان کی حمایت ضروری ہے جبکہ سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی اکیانوے نشستوں کے ساتھ سر فہرست ہے۔اپوزیشن کے پاس چوہتر ارکان ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ـ پپپلز پارٹی نے وزیر اعلیٰ سندھ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا

پیپلز پارٹی کے چار ارکان شرجیل میمن، اویس مظفر، حسنین مرزا اور طارق آرائیں بیرون ملک موجود ہیں جس کی وجہ سے ان کی اجلاس میں شرکت بھی مشکوک ہے۔

ممکنہ وزیرا علیٰ سندھ نے صورتحال کے پیش نظر اپوزیشن جماعتوں سے رابطے تیز کر دیئے ہیں۔

مزید پڑھیں: عوام کی خدمت کے لئے تیار ہوں: مراد علی شاہ

فنکشنل لیگ کے سربراہ پیر پگاڑا سے ملاقات ہو چکی ہے جبکہ ایم کیو ایم سے رابطے کے لیے مراد علی شاہ کی جلد نائن زیرو آمد بھی متوقع ہے۔

install suchtv android app on google app store