پارٹی کے فیصلے کا احترام کروں گا: قائم علی شاہ

اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ فائل فوٹو اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ

وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ دبئی میں پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کے بعد کراچی پہنچ گئے۔ متوقع وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت جو فیصلہ کرے گی اسے قبول کریں گے۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ دبئی سے کراچی پہنچ گئے۔ وزیر اعلیٰ ائر پورٹ پہنچے تو ائر پورٹ پر ان کے اسقتبال کے لئے انکے بیٹے اسد شاہ ، راشد ربانی اور وقار مہدی موجود تھے۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر میڈیا سے مختصر بات چیت میں کہا کہ پارٹی کے فیصلے کا احترام کروں گا۔ گورنر سندھ سے ملاقات کی جلدی نہیں ہے۔ اس سے پہلے نامزد وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ دبئی سے کراچی پہنچے ۔ ان کے ہمراہ ارکان سندھ اسمبلی امداد پتافی اور مکیش چاولہ بھی تھے۔ مراد علی شاہ نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے ملاقات کی۔

گورنر سندھ نے مراد علی شاہ کو وزیراعلی نامزد ہونے پر مبارکباد دی۔ مراد علی شاہ نے اپنی رہائیش گاہ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی جو ذمہ داری دے گی اسے نبھاؤں گا۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے وزیر اعلیٰ ہاوس میں وزراء اور مختلف سیکریٹریز سے الوداعی ملاقاتیں کیں۔ سید قائم علی شاہ کی جانب سے آئندہ 48 گھنٹے میں استعفیٰ دئیے جانے کا امکان ہے جس کے بعد اسمبلی اجلاس بلا کر نئے وزیر اعلیٰ کا انتخاب کیا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store