وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی سیاسی زندگی پر ایک نظر

 سید قائم علی شاہ سید قائم علی شاہ

پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔

سندھ کے وزیر اعلیٰ اور معمر مگر متحرک سیاست دان سید قائم علی شاہ نے عملی سیاست کا آغاز سن ساٹھ کی دھائی میں ضلعی سطح سے کیا  وہ ایوب خان کے متعارف کردہ بلدیاتی نطام میں ضلع کونسل کے رکن منتخب ہوئے۔

 انیس سو سڑسٹھ میں پیپلز پارٹی کے قیام کے ساتھ ہی اس میں شمولیت اختیار کی  اور انیس سو ستر میں ہونے والے انتخابات میں وہ قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہو گئے ۔

ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت میں انہیں انڈسٹریز کی وزارت کا قلمدان سونپا گیا،، انیس سو ستتر میں ہونے والے انتخابات میں قائم علی شاہ ایک بار پھر قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ، مگر پھر ملک میں جنرل ضیا نے مارش لا نافذ کردیا قائم علی شاہ نے اُس کٹھن وقت میں بھی پارٹی کا ساتھ نہ چھوڑا اور جنرل ضیا کے مارشل لا کے خلاف جدوجہد میں پیش پیش رہے اس دوران قید و بند کی صعوبتیں بھی برداشت کیں این سو اٹھاسی میں ہونے والئ عام انتخابات میں قائم علی شاہ سندھ کی صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے انہیں وزارت اعلیٰ کے منصب پر فائز کیا ۔

انیس سو نوے میں سندھ میں امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر قائم علی شاہ کو وزارت اعلیٰ سے ہٹا کر آفتاب شعبان میرانی کو وزیر اعلیٰ سندھ مقرر کر دیا گیا،، قائم علی شاہ انیس سو نوے، ترانوے ، دو ہزار دو ، دو ہزار آٹھ اور دو ہزار تیرہ میں رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے، این سو ستانوے میں انتخابی شکست کے بعد انہیں پیپلز پارٹی نے سینیٹر بنا دیا ۔

 قائم علی شاہ پاکستان کے ان چند سیاست دانوں میں سے ہیں جو سینیٹ ، قومی اور صوبائی اسمبلی کے رکن رہے ہیں ،، وہ واحد سیاست دان ہیں جو تین بار سندھ کے وزیر اعلیٰ منتخب ہوئے ،،، دو ہزار آٹھ میں انہیں وزیر اعلیٰ سندھ منتخب کیا گیا ، دو ہزار تیرہ کے عام انتخبات میں ایک بار پھر وزارت اعلیٰ کے منصب پر فائز ہوئے ۔

گزشتہ دنوں وزیر اعلیٰ سندھ نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی تھی  جس کے بعد یہ خبریں آنا شروع ہو گئیں تھیں کہ وزیر اعلیٰ سندھ کی تبدیلی کا فیصلہ کیا جا چکا ہے  گزشتہ شب دبئی میں ہونے والے اجلاس میں پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے قائم علی شاہ کی تبدیلی کا فیصلہ کیا۔

install suchtv android app on google app store