بلاول بھٹو زرداری کی افتخار چوہدری پر تنقید

بلاول بھٹو زرداری فائل فوٹو بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ملک کا وزیر داخلہ بھی منظر سے غائب ہے، ملک میں کوئی حکمران نہیں، افتخار چوہدری عہدے پر ہوتے تو خود وزیراعظم بن جاتے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بار پھر پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مخالفین کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور سابق چیف جسٹس کو بھی نہ چھوڑا۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں نہ تو وزیراعظم ہیں، نہ وزیر خارجہ ہیں، نہ وزیراعلیٰ پنجاب ہیں اور نہ ہی وزیر داخلہ، شکر ہے سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری اس وقت اپنے منصب پر فائز نہیں، اگر وہ ہوتے تو خود وزیراعظم بن جاتے۔

install suchtv android app on google app store