آئندہ بجٹ کراچی کیلئے بہت اچھا ہو گا: قائم علی شاہ

وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ

وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا کراچی کے مختلف علاقوں کو دورہ، وزیر اعلیٰ کا صفائی کی ناقص صورتحال پر اظہار برہمی، ان کا کہنا ہے کہ آئندہ بجٹ کراچی کے لئے بہت اچھا ہو گا۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ وزیر بلدیات جام خان شورو بھی تھے۔ وڈے سائیں تین تلوار کلفٹن پہنچے اور وہاں ہیٹ اسٹروک کیمپ کا معائنہ کیا۔ کیمپ میں پانی اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔ بعد میں وزیر اعلیٰ سوبھراج میٹرنٹی اسپتال پہنچے۔ انہوں نے صفائی کی ناقص صورتحال پر برہمی کا اظہارکیا۔

اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہیٹ اسٹروک کے بندوبست سے متعلق شکایات تھیں۔ ہیٹ اسٹروک کیمپوں میں پانی موجود ہے۔ کچھ شہریوں کی طرف سے بھی ہیٹ اسٹروکس کیمپ لگائے گئے ہیں جو قابل تعریف ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اسپتالوں میں ادویات نہ ہونے کی شکایات بھی ملی تھیں لیکن مریضوں نے کہا ہے کہ ادویات بھی مل رہی ہیں اور ٹریٹمنٹ بھی ٹھیک ہے۔ اسپتال میں صرف اے سی سے متعلق شکایت ملی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آنے والا بجٹ کراچی کے لئے بہت اچھا ہو گا، شہر میں امن کی صورتحال قابو میں ہے اور رہے گی، کراچی میں نالوں کی صفائی کا کام شروع ہو چکا ہے۔

install suchtv android app on google app store