ڈاکٹر عاصم کے خلاف دو ریفرنس کی سماعت ، 7 اپریل کو فرد جرم عائد ہو گی

ڈاکٹر عاصم حسین فائل فوٹو ڈاکٹر عاصم حسین

گزشتہ سماعت میں پیش نہ کرنے پر عدالت کا جیل حکام پر اظہار برہمی ، آئندہ سماعت پر پر فرد جرم عائد ہو گی۔

احتساب عدالت کراچی نے ڈاکٹر عاصم کے خلاف دو ریفرنس کی سماعت 7 اپریل تک ملتوی کر دی ، گزشتہ سماعت میں ڈاکٹر عاصم کو پیش نہ کرنے پر عدالت کا جیل حکام پر اظہار برہمی ، آئندہ سماعت پر ڈاکٹر عاصم اور دیگر ملزموں پر فرد جرم عائد ہو گی ۔

مزید پڑھیں: ڈاکٹرعاصم کے خلاف نیب کی انکوائری مکمل:رپورٹ عدالت میں پیش

ڈاکٹر عاصم پر ایک ریفرنس میں 13 ارب روپے کی کرپشن اور دوسرے ریفرنس میں 462 ارب روپے کی کرپشن کا الزام ہے ۔ سماعت میں ڈاکٹر عاصم کی والدہ ڈاکٹراعجاز فاطمہ اور بھائی عارف حسین ، ماہر نفسیات ڈاکٹر ہارون اور کینیڈا کے قائم مقام ہائی کمشنر اینڈریو ٹرنر بھی موجود تھے ۔

مزید پڑھیں: ڈاکٹر عاصم کے خلاف نیب ریفرنس دائرڈاکٹر عاصم کے خلاف نیب ریفرنس دائر

جیل حکام نے ڈاکٹر عاصم کو عدالت میں پیش کیا تو عدالت نے گزشتہ سماعت پر ڈاکٹر عاصم کو پیش نہ کرنے برہمی کا اظہار کیا ۔

مزید پڑھیں ڈاکٹر عاصم معصوم ہیں: آصٖف زرداری

ریفرنس کی نقول ڈاکٹر عاصم کے وکلا کو فراہم کر دی گئیں ۔ عدالت نے سماعت 7 اپریل تک ملتوی کر دی ۔ آئندہ سماعت پر ڈاکٹر عاصم اور دیگر ملزموں پر فرد جرم عائد ہو گی ۔

install suchtv android app on google app store