کراچی: ملٹری پولیس کی گاڑی پر فائرنگ 2 اہلکار شہید

کراچی: ملٹری پولیس کی گاڑی پر فائرنگ 2 اہلکار شہید سچ ٹی وی اسکرین گریب

کراچی کے علاقے ایم اے جناح روڈ پر ملٹری پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں2 اہلکار شہید ہوگئے.

پولیس ذرائع کے مطابق ایم اے جناح روڈ پر تبت سینٹر کے قریب ملٹری پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی، جس سے 2 نیوی اہلکار شہید  ہوگئے.

عینی شاہدین کے مطابق گاڑی میں 4 اہلکار سوار تھے جبکہ حملہ آور فائرنگ کے بعد جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے.

رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری بھی جائے وقوع پر پہنچ گئی اور علاقے کا محاصرہ کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا. جائے وقوع سے ایک مشکوک شخص کو بھی حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا.

install suchtv android app on google app store