سانحہ صفورا سمیت آٹھ مقدمات فوجی عدالت منتقل، نوٹیفکیشن جاری

سانحہ صفورا فائل فوٹو سانحہ صفورا

کراچی میں سانحہ صفورا سمیت انسداد دہشت گردی کے آٹھ مقدمات فوجی عدالت کو منتقل کر دئیے گئے۔ سندھ ہائیکورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

فوجی عدالت کو منتقل کئے گئے انسداد دہشتگردی مقدمات میں سانحہ صفورا سمیت دیگر اہم کیسز شامل ہیں۔ سندھ ہائیکورٹ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس مقبول باقر حملہ کیس بھی فوجی عدالت منتقل کر دیا گیا ہے دیگر مقدمات میں شاہ لطیف پولیس بس پر حملہ، نیو کراچی پولیس اسٹیشن حملہ کیس بھی شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق انسداد دہشتگردی کے اہم مقدمات وفاقی حکومت کی سفارش پر فوجی عدالتوں میں منتقل کئے گئے۔

install suchtv android app on google app store