کراچی: ٹول پلازہ پر اسکیننگ وہیکل سسٹم نصب کر دئیے گئے

رینجرز نے غیر قانونی اسلحے کی روک تھام کیلئے کراچی کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر اسکینگ مشینیں نصب کردیں، جس کی مدد سے منٹوں میں بڑے سے بڑے کنٹینکر کی مکمل تلاشی لی جاسکے گی۔

شہر قائد میں دہشتگردی کیلئے غیر قانونی اسلحہ استعمال ہوتا رہا ہے، جس کی روک تھام کیلئے پاکستان رینجرز سندھ نے پہلے مرحلے میں کراچی کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر اسکینرز لگا دیئے، جس کی مدد سے شہر غیر قانونی اسلحہ، منشیات اور ممنوعہ اشیاء کی ترسیل بند ہوسکے گی۔

رینجرز کے کرنل کلیم کا کہنا ہے اسکیننگ وہیکل لگانے کا مقصد مشکوک چیزوں کی آمدورفت کو روکنا ہے، جدید ٹیکنالوجی سے لیس اسکینرز کراچی کے بڑے داخلی و خارجی راستوں پر سسٹم نصب کئے گئے ہیں، جن کے ذریعے چیکنگ کا آغاز ہوگیا ہے۔

اسکینر وہیکل ہرقسم کے ٹرک اورکنٹینرکواسکین کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جدید سسٹم ٹائرز میں چھپی چیزوں کو بھی اسکین کرتا ہے، چین سے درآمد کئے گئے اسکینگ وہیکل کو چار افراد آپریٹ کرتے ہیں۔

رینجرز حکام کا کہنا ہے کہ چھوٹی گاڑیوں اور دیگر خفیہ راستوں سے ممنوعہ اشیاء کے خلاف معمول کی کاروائیاں بھی جاری رہے گی۔

ان اسکینرز کی تنصیب کے بعد چند ہی لمحوں میں بڑی سے بڑی گاڑی کے تمام حصوں اور خفیہ خانوں کو مکمل طور پر چیک کیا جاسکے گا اور مرحلہ وار صوبے بھر کے داخلی خارجی راستوں پر اسے ہی اسکینرز نصب کئے جائینگے۔

install suchtv android app on google app store