ایم کیو ایم کی طرف سے سندھ حکومت کا جوڈیشل کمیشن مسترد

فاروق ستار اور قمر منصور پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار اور قمر منصور پریس کانفرنس کرتے ہوئے

متحدہ قومی مومنٹ نے کارکنوں کے قتل پر سندھ حکومت کا بنایا گیا جوڈیشل کمیشن مسترد کر دیا۔

متحدہ قومی مومنٹ کے رہنماء قمر منصور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کارکنان کی ہلاکت پر حکومت سندھ کی جانب سے ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن مناسب نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن بنانا ہے تو حاضر سروس جج کی سربراہی میں بنانا ہوگا۔

اس موقع پر ایم کیو ایم کے رہنماء فاروق ستار نے کہا ہے کہ رینجرز 25 سال سے کراچی میں ہے یہ جزوی مارشل لا ہے، ٹارگٹڈ آپریشن سے کہیں بہتری آئی بھی تو باقی جگہوں پر صورتحال ابتر ہو گئی۔

واضح رہے گزشتہ روز کراچی میں ایم کیو ایم کے کارکن سہیل احمد اور فراز عالم کے قتل کی تحقیقات کے لئے وزیر اعلیٰ سندھ نے عدالتی کمیشن تشکیل دیا تھا اور جسٹس ریٹائرڈ غلام سرور کو عدالتی کمیشن کا مقررہ کیا گیا تھا۔

install suchtv android app on google app store