پولیس اہلکار بن کر شہریوں کو لوٹنے والے 2 ملزمان گرفتار

کراچی میں سرجانی ٹاؤن پولیس نے پولیس اہلکار بن کر لوٹنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ فائل فوٹو کراچی میں سرجانی ٹاؤن پولیس نے پولیس اہلکار بن کر لوٹنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

کراچی میں سرجانی ٹاؤن پولیس نے پولیس اہلکار بن کر لوٹنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق سرجانی ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پولیس اہلکار بن کر لوٹنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزم نے تحقیقات کے دوران اہم انکشاف کیا ہے۔

 پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کا 6 رکنی گروہ اندھیرے میں وارداتیں کرتا تھا، دوران تفتیش گرفتار ملزمان ارباز ،جنید نے متعدد گھروں کو لوٹنے کا انکشاف کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان رات 4 بجے گھروں میں داخل ہوتے تھے، ملزمان اہلخانہ کو باندھ کر لوٹ مار کرتے تھے، اور ہر واردات میں شناخت چھپاتے تھے۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزمان سے پستول، موبائل فون، جیولری، کیش، ایل سی ڈی، ڈی وی آر اور دیگر سامان برآمد کیا ہے، گرفتار ملزمان کیخلاف صرف تھانہ سرجانی میں 9 مقدمات درج ہیں۔

install suchtv android app on google app store