قصور میں مضرِ صحت کھانا کھانے سے تین بچوں سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے

ریسکیو فائل فوٹو ریسکیو

صوبہ پنجاب کے ضلع قصور میں مبینہ طور پر مضر صحت کھانا کھانے پر تین بچوں سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

یہ افسوسناک واقعہ قصور کے نواحی علاقے سہاری روڈ کے قریب پیش آیا، جہاں مبینہ طور پر مضر صحت کھانا کھانے پر ایک ہی گھر کے چار افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں تین بچے اور ان کی والدہ شامل ہے جبکہ والد کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں اسے طبی امداد دی جارہی ہے۔

تمام افراد نے مبینہ طور پر مضر صحت کھانا کھایا تھا، پولیس نے جائے حادثے پر پہنچ کر تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

install suchtv android app on google app store