سانحہ ماڈل ٹاؤن: شہباز شریف سمیت سابق وزرا کو جے آئی ٹی نے آج طلب کر لیا

سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات کے لیے قائم نئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی متعدد اہم سیاسی شخصیات اور اعلیٰ پولیس حکام کو طلب کر لیا۔ فائل فوٹو سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات کے لیے قائم نئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی متعدد اہم سیاسی شخصیات اور اعلیٰ پولیس حکام کو طلب کر لیا۔

سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں عدالتی حکم پر بنائی گئی نئی جے آئی ٹی کے سامنے بیان ریکارڈ کرانے کے لیے شہباز شریف، حمزہ شہباز، چوہدری نثار اور مسلم لیگ (ن) کی متعدد اہم سیاسی شخصیات اور اعلیٰ پولیس حکام کو طلب کر لیا۔

سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات کے لیے قائم نئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی متعدد اہم سیاسی شخصیات اور اعلیٰ پولیس حکام کو طلب کر لیا۔

ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف، پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز اور سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی اور دیگر کو اپنے بیانات قلمبند کرانے کے لیے آج ساڑھے 10 بجے پیش ہونے کے لیے نوٹس جاری کیا گیا۔

جے آئی ٹی کے دوسرے نوٹی فکیشن کے مطابق سابق ایس پی مجاہد فورسز لاہور عبدالرحیم شیرازی، ایس پی آپریشن ماڈل ٹاؤن طارق عزیز، ایس پی انویسٹی گیشن محمد ندیم سمیت دیگر کو اپنے بیانات قلمبند کرنے کے لیے کل ( منگل) 26 فروری کو ساڑھے 10بجے طلب کیا گیا ہے۔4 جنوری کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات کے لیے محکمہ داخلہ پنجاب نے نئی جے آئی ٹی تشکیل دی تھی جس کے سربراہ آئی جی موٹرویز اے ڈی خواجہ ہیں۔

عدالتی حکم پر بنائی گئی نئی جے آئی ٹی کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی اے ڈی خواجہ ہیں جن کی جانب سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دیگر رہنماؤں میں سابق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید، سابق وزیر پانی و توانائی عابد شیر علی، سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ، سابق پرسنل سیکریٹری برائے وزیراعلی پنجاب امداد اللہ، سابق ڈپٹی سیکریٹری قانون حاجی محمد نواز گوندل سمیت اس وقت کے اے ڈی سی ریونیو عرفان نواز کو اپنے اپنے بیانات قلم بند کرانے کی ہدایت کی گئی ہے اور انھیں طلب کیا گیا ہے۔

سانحہ ماڈل ٹاؤن سے متعلق دیگر اعلیٰ پولیس حکام میں ایس پی لاہور معروف صفدر، ایس پی آپریشن اقبال ٹاؤن فرخ رضا، ایس ایچ او انسپکٹر محمد یونس، گلشن رضوی انسپکٹر محمد حسین اور ایلیٹ فورس کے ایس آئی رؤف احمد کو بھی اپنے بیانات قلم بند کرانے کے لیے طلب کیا گیا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store