کراچی میں کوڑا اور کھٹارا بسیں زرداری کی کارکردگی کا ثبوت ہے، شہبازشریف

کراچی میں کوڑا اور کھٹارا بسیں زرداری کی کارکردگی کا ثبوت ہے، شہبازشریف فائل فوٹو کراچی میں کوڑا اور کھٹارا بسیں زرداری کی کارکردگی کا ثبوت ہے، شہبازشریف

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ کراچی میں کوڑا کرکٹ،کھٹارا بسیں اور ٹوٹی سڑکیں زرداری کی کارکردگی کا ثبوت ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے مسلم لیگ (ن) سندھ کے شیرازی برادران نے لاہور میں ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شہبازشریف سے گفتگو میں شیرازی برادران نے کہا کہ آپ نے اپنے ویژن سے لاہور سمیت پنجاب کو رول ماڈل بنایا ہے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کا ایجنڈا صرف اور صرف ملک کی ترقی و خوشحالی ہے اور ایک صوبے کی ترقی پاکستان کی ترقی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ تبدیلی کے دعویداروں کے پاس نعروں اور دعوؤں کے سوا کچھ نہیں، زرداری اور نیازی نے سیاست کو وعدوں اور قوم کا وقت برباد کرنے تک محدود رکھا۔

شہباز شریف کا کہنا تھاکہ خیبرپختونخوا اور سندھ کی ابتر صورتحال دیکھ کر ان کی کارکردگی کا بقول اندازہ ہوتا ہے، کراچی میں کوڑا کرکٹ،کھٹارا بسیں اور ٹوٹی سڑکیں زرداری کی کارکردگی کا ثبوت ہے۔

install suchtv android app on google app store