نوازشریف سے وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات، چوہدری نثار کے تحفظات سے آگاہ کیا

وزیراعلیٰ پنجاب کی قائد مسلم لیگ (ن) سے اہم ملاقات فائل فوٹو وزیراعلیٰ پنجاب کی قائد مسلم لیگ (ن) سے اہم ملاقات

سابق وزیراعظم سے وزیراعلیٰ پنجاب نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں شہباز شریف نے چوہدری نثار سے ہونے والی ملاقات سے آگاہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف سے جاتی امرا میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی ڈیڑھ گھنٹے سے ملاقات ہوئی، اس دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال سمیت دیگراہم ایشوزپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں شہبازشریف نے نوازشریف کو چوہدری نثارسے ہونے والی ملاقات اور ان کے تحفظات سے قائد مسلم لیگ (ن) کو بھی آگاہ کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی اس ملاقات میں نگراں وزیراعظم اور عام انتخابات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ دو اپریل کو لاہورمیں وزیراعلی شہباز شریف سے مسلم لیگ (ن) کے ناراض رہنما چوہدری نثار نے ملاقات کی تھی، سابق وزیر داخلہ اور وزیراعلی پنجاب کے درمیان ہونے والی ملاقات 45 منٹ تک جاری رہی جس کے ملکی حالیہ سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر گفتگو کی گئی جبکہ اس دوران چوہدری نثار نے انہیں اپنے تحفظات سے بھی آگاہ کیا۔ ذرائع کا کہنا تھا وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے دوران گفتگو چوہدری نثار کو کہا کہ انہیں پارٹی کے ساتھ چلتے رہنا چاہیے، آپ پارٹی کا اثاثہ ہیں، حالات آہستہ آہستہ ٹھیک ہوجائیں گے۔

install suchtv android app on google app store