لاہور: موسلادھار بارش سے سموگ ختم،شہری خوش

لاہور میں ابررحمت برسا تو شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے کہیں ہلکی بارش ہوئ تو کہیں موسلادھار جس سے سموگ سے مکمل چھٹکارا حاصل ہوگیا۔

لاہوریوں کی دعائیں رنگ لے ہی آئیں شہر میں فضائی آلودگی کے خاتمے کے لیے موسلادھار بارش کا ہونا ضروری تھا تو آج لاہور میں ابررحمت خوب برسا تو شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔

بارش سے سموگ تو ختم ہوئی لیکن شاہراوں پر پانی کھڑا ہونے سے ٹریفک شدید متاثر ہوئی فیروز پور روڈ،جیل روڑ ،کینال روڑ اور مال روڑ سمیت دیگر بڑی شاہراوں پر گاڑیوں کی لمبی لائینیں لگی رہی شہری منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کرنے پر مجبور ہوئے۔

بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوا تو لاہوریوں نے چٹ پٹے کھانوں کا رخ کرلیا کوئی سموسے پکوڑے کھا رہا تو کوئی مچھلی کھا کر سردی کی شدت کو کم کرنے لگ۔

install suchtv android app on google app store