لاہور: کسان اتحاد کے احتجاج کا دوسرا روز، پنجاب اسمبلی کی طرف مارچ کا اعلان

کسان اتحاد کے احتجاج کا دوسرا روز کسان اتحاد کے احتجاج کا دوسرا روز

لاہور میں کسان اتحاد کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری ہے، کسانوں نے پنجاب اسمبلی کی طرف مارچ کا اعلان کر دیا، مظاہرین کے احتجاج باعث ٹھوکر نیاز بیگ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے، صورتحال سے نمٹنے کیلئے پولیس کی اضافی نفری طلب کر لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کسان اتحاد نے ملتان روڈ کے دونوں اطراف سٹرکیں بلاک کر دیں، پولیس نے داخلی و خارجی راستوں پر کنٹینرز لگانے کی کوشش کی جس پر کسانوں نے کنٹینر پر ڈنڈے برسا دیئے اور پولیس کو کنٹینر ہٹانا پڑے۔ کسانوں کا مطالبہ ہے مختلف اجناس پر سبسڈی بحال کی جائے اور شوگر ملز کے ذمہ واجب الادا 30 ارب روپے کی ادائیگی کرائی جائے۔

ان کا کہنا ہے جب تک مطالبات منظور نہیں ہوتے احتجاج ختم نہیں کریں گے۔ احتجاج کے باعث ٹھوکر نیاز بیگ ملتان روڈ پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہیں۔ صورتحال سے نمٹنے کیلئے پولیس کی اضافی نفری بھی طلب کر لی گئی ہے۔

install suchtv android app on google app store