بھائی کے بلاوے پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف لندن روانہ

شہباز شریف فائل فوٹو شہباز شریف

پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف لندن روانہ ہوگئے ہیں، شہباز شریف لندن میں اپنی بھابھی کی عیادت کرنے کے ساتھ ساتھ ن لیگ کے اہم مشاورتی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔

شہباز شریف پی آئی اے کی پرواز پی کے 757 کے ذریعے لندن روانہ ہوئے اس موقع پر ایئر پورٹ پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

 وزیراعلیٰ شہباز شریف کے ساتھ تین سٹاف ممبرز ،ملازم اور فیملی کے تین افراد ہمراہ ہیں شہباز شریف لندن میں بیگم کلثوم نواز کی عیادت اور ن لیگ کے اہم اجلاس میں شرکت کریں گے جس میں پارٹی صدارت اور سیاسی صورتحال سے متعلق اہم فیصلے کئے جائیں گے۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ، اسحاق ڈار، خواجہ آصف، مریم نواز بھی لندن میں موجود ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی زیر صدارت لندن میں ایک مشاورتی اجلاس ہوگا جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی پر غور کرتے ہوئے اہم فیصلے ہوں گے۔

install suchtv android app on google app store