سرگودھا روڈ پر بس کی ٹکر سے طالب علم جاں بحق، مشتعل طلبا نے 6 بسیں جلادیں

جاں بحق طالبعلم کے ساتھیوں کا احتجاج اور ہنگامہ آرائی جاں بحق طالبعلم کے ساتھیوں کا احتجاج اور ہنگامہ آرائی

سرگودھا روڈ پر بس کی ٹکر سے طالب علم جاں بحق ہوگیا جس کے بعد اس کے مشتعل ساتھیوں نے 6 بسیں نذر آتش کردیں۔

فیصل آباد میں سرگودھا روڈ پر ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں تیز رفتار بس طالب علم پر چڑھ دوڑی اور اس کے نتیجے میں طالب علم جاں بحق ہوگیا۔

واقعے کےبعد طالب علم کے ساتھی طلبا مشتعل ہوگئے اور سرگودھا روڈ پر پتھراؤ شروع کردیا جب کہ طلبا نے یکے بعد دیگر6 بسوں کو بھی نذر آتش کردیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچیں اور آگ بجھانے کی کوشش کی لیکن طلبا نے ان پر بھی پتھراؤ کردیا۔

طلبا کے شدید احتجاج اور پتھراؤ سے سرگودھا روڈ پر متعدد گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور ٹریفک بھی معطل ہوگیا جب کہ کشیدگی کے باعث دکانیں اور مارکیٹیں مکمل طور پربند ہوگئیں۔

install suchtv android app on google app store