شہباز شریف نے ماڈل ٹاؤن میں تاریخ کا بد ترین قتل عام کرایا: طاہر القادری

سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری

شریف خاندان میں بادشاہت ہے، ان کے کارندے اشرافیہ ہیں، کچھ لوگوں کو ملک سے بھگایا جا چکا ہے لیکن اب جو ادھر باقی رہ گئے ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔

سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا جسٹس مظاہر علی اکبر کی جرات پر سلام پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا یہ انصاف کی فتح کی جانب پیش رفت ہے، ہم نے عدلیہ کے بارے میں کبھی بدگمانی نہیں کی،لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ تازہ ہوا کا جھونکا ہے۔

سربراہ عوامی تحریک نے کہا شہبازشریف نے ماڈل ٹاؤن میں تاریخ کا بد ترین قتل عام کرایا، انہوں نے کہا تھا وہ مستعفی ہو جائیں گے لیکن سوا 3 سال میں ایک شخص بھی قانون کے شکنجے میں نہیں آیا۔

ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا نواز شریف کو ایک معاملے پر نا اہل کیا گیا، لیکن انہوں نے عدلیہ کیخلاف محاذ کھڑا کر لیا اور ملکی سالمیت کو داؤ پر لگا دیا۔ نوازشریف ملک دشمنوں کی بولی بول رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہاں 14 لاشیں گریں کسی نے نوٹس نہیں لیا، شریف خاندان کی ابھی لاش نہیں گری لیکن انہوں نے ابھی سے لوگوں کو اکسانا شروع کر دیا ہے۔

سربراہ عوامی تحریک نے مزید کہا شریف خاندان میں بادشاہت ہے، ان کے کارندے اشرافیہ ہیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہم نے کبھی قانون ہاتھ میں نہیں لیا، آج یتیموں کی آہ سنی گئی ہے، کمزور ورثا کو کوئی نہیں خرید سکتا۔ انہوں نے کہا ہم نے بے صبری کا مظاہرہ نہیں کیا اور نہ ہی کسی ادارے کو برا بھلا کہا، سانحہ ماڈل ٹاؤن میں 14 نہیں بلکہ 27 افراد شہید ہوئے تھے۔

طاہر القادری نے کہا کچھ لوگوں کو ملک سے بھگایا جا چکا ہے لیکن اب جو ادھر باقی رہ گئے ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔

طاہر القادری نے کہا کہ شہباز شریف خود کو خادم اعلیٰ کہتے ہیں تو کیوں اپیل پر جارہے ہیں، اپیل میں جانے کا فیصلہ اس بات کا اعلان ہے کہ آپ قاتل ہیں جب کہ اب نواز شریف کا احتساب اور محاسبہ شروع ہوگا، اسحاق ڈار بھاگے ہوئے ہیں،ان کو منایا جارہاہےکہ وہ واپس نہ آئیں، نوازشریف کی نسلوں میں اقتدار میں آنے والا نہیں رہے گا۔

 

install suchtv android app on google app store