عدالت نے فیصلہ کردیا تو نوازشریف مان کیوں نہیں لیتے: آصف زرداری

پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری فائل فوٹو پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری

پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری کا کہنا ہےکہ عدالت نے فیصلہ کردیا تو نوازشریف مان کیوں نہیں لیتے۔

لاہور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری نے کہا کہ نوازشریف کے بھائی کے انتقال پر تعزیت کے لیے ان کے پاس جانا چاہتا تھا لیکن غیر سیاسی قوتوں کو خوش کرنے کے لیے نوازشریف نے ملنے سے انکار کردیا تھا۔

آصف زرداری نے کہا کہ ہمیشہ سیاسی قوتوں کے ساتھ کھڑا ہوا اور انہیں اکٹھا کرنے کی کوشش کی، ہم نے جمہوری عمل کو ہمیشہ چلنے دیا اور مضبوط کیا اس لیے ملک میں جمہوری عمل کو چلنے دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عدالت نے فیصلہ کردیا تو نوازشریف مان کیوں نہیں لیتے، ہم بھی تو ایک وزیراعظم کو ہٹا کر دوسرا لے آئے تھے۔

مزید جانئیے: نواز شریف اور ان کے خاندان کو آئندہ سیاست میں نہیں دیکھ رہا: آصف زرداری

سابق صدر کا کہنا تھا کہ نوازشریف تو مشرف سے سمجھوتا کرکے چلے گئے جیل تو میں نے کاٹی جب کہ ذرا سا اشارہ دیتے تو جنرل مشرف سے سب کچھ لے سکتا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نہیں توجمہوری عمل بھی نہیں، نوازشریف کی یہ سوچ خطرناک ہے، کسی ایک شخص کو بچانے کے لیے کیسا گرینڈ ڈائیلاگ، گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ کی جگہ تو پارلیمنٹ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 2013 کے انتخابات میں آر اوز مینڈیٹ کو تسلیم نہ کرتا تو بڑا بحران پیدا ہوجاتا۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ اعتزاز احسن جو بولتے ہیں وہ میری آواز ہے جب کہ رضا ربانی آزاد دانشور ہیں۔

install suchtv android app on google app store