عمران خان کو بات کرنے خود ان کے پاس آنا پڑے گا: خواجہ سعد رفیق

عمران خان کو بات کرنے خود ان کے پاس آنا پڑے گا: خواجہ سعد رفیق خواجہ سعد رفیق

حکومت اب بھی نواز شریف کے ہاتھ میں ہے،، وزیر ریلوے کی چئیرمین تحریک انصاف پر بھی چوٹ کہتے ہیں عمران خان کو بات کرنے خود آن کے پاس آنا پڑے گا۔

وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق کے جاتی امرا کے باہر کپتان پر باونسرز کہا اب عمران خان کو خود بات کرنے ہمارے پاس آنا پڑے گا، عمران خان کواحساس ہوگیاان سے تاریخی غلطی ہوئی ،فون نہ سننے کی بات پر کہا کہ عمران خان کو فون کیا کس نے جو نہ سنیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی میتنگ میں نوازشریف نے عوامی رابطہ مہم جاری تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے، انہوں نے کہا کہ نواز شریف کیساتھ جو ہوا دوسروں کیساتھ نہیں ہونا چاہیے، نواز شریف آئین میں کچھ ترامیم کرانا چاہتے ہیں۔

سعدرفیق نے چوہدری نثار کی ناراضی کی بات پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ، چوہدری نثارپارٹی لائن بنانے اور رہنمائی کرنیوالے ہیں، نااہلی کے فیصلے کے بعد بھی چوہدری نثار سب سے پہلے پہنچنے والوں میں سے تھے۔

install suchtv android app on google app store