لاہور کے علاقے شادمان میں پولیس مقابلہ،4ڈاکو ہلاک

: 4ڈاکو گھر میں گھس گئے، پولیس مقابلے میں ہلاک فائل فوٹو : 4ڈاکو گھر میں گھس گئے، پولیس مقابلے میں ہلاک

شادمان کالونی کے ایک گھر میں گھسنے والے 4 ڈاکو پولیس مقابلے میں مارے گئے۔

لاہور کے پوش علاقے شادمان کالونی میں سفید کرولا گاڑی میں سوار 4 ڈاکو ایک گھر میں داخل ہوئے اور لوٹ مار کے بعد فرار ہونے لگے تو گھر کے باہر موجود سیکیورٹی گارڈ نے ان پر فائرنگ کردی جس کے بعد چاروں ڈاکو دوبارہ گھر میں گھس گئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا لیا۔

سیکیورٹی گارڈ اور ڈاکوؤں کے درمیان کافی دیر تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا اور اس دوران پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی، بعدازاں ایلیٹ کمانڈوز اور سی آئی اے کے اہلکاروں نے علاقے کا محاصرہ کر کے آپریشن شروع کر دیا، ڈاکوؤں اور پولیس اہلکاروں کے درمیان تقریباً 3 گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا اور بالآخر چاروں ڈاکو مارے گئے۔

ایس پی سی آئی اے طارق مستوئی نے بھی چاروں ڈاکوؤں کی پولیس مقابلے میں ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکوؤں کی گاڑی سے اسلحہ بھی برآمد ہوا اور آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے عبداللہ نامی نوجوان زخمی ہوا جسے طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم پولیس کی جانب سے علاقے میں مزید تلاشی کا عمل جاری ہے۔

install suchtv android app on google app store