آپریشن ردالفساد،ڈی جی خان میں فورسز کو بڑی کامیابی

خاتون سمیت دہشت گردوں کے 2 سہولت کار گرفتار خاتون سمیت دہشت گردوں کے 2 سہولت کار گرفتار

سیکیورٹی فورسز نے ڈی جی خان میں کارروائی کرکے خاتون سمیت دہشت گردوں کے دو سہولت کار گرفتار کے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا۔

دہشت گرد بچیں گے نہ اُن کے سہولت کار،ملک بھر سے امن دشمنوں کے خاتمے کے لئے آپریشن ردالفساد جاری،کامیابیاں فورسز کے قدم چھونے میں مصروف۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں رینجرز پنجاب،پولیس اور انٹیلی جنس ایجنسیوں نے مشترکا آپریشن کیا،جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کے دو سہولت کار گروہ گرفتار کیے گئے، گرفتار سہولت کاروں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔

گرفتار گروہ سے غیر قانونی ہتھیاروں کی بڑی تعداد،گولہ بارود اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کی وردیاں برآمد کی گئیں،ہتھیاراور بارود پنجاب،سندھ میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے لئے پہنچایا جاتا تھا۔

install suchtv android app on google app store