لاہور چڑیا گھر کا اکلوتا ہاتھی چل بسا

لاہور کے چڑیا گھر میں بچوں کا دل بہلانے والا واحد ہاتھی ’سوزی‘ بھی چل بسا جس کے بعد چڑیا گھر آنے والے بچے ہاتھی کی عدم موجودگی پر مایوس ہوگئے۔

سوزی کو 1988 میں امپورٹ کی گیا تھا جس کے بعد سے اب تک وہ لاہور کے چڑیا گھر کی رونق بنا ہوا تھا اور روزانہ سیکڑوں افراد اسے دیکھنے کے لیے چڑیا گھر کا رخ کیا کرتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور چڑیا گھر کا واحد زرافہ چل بسا
چڑیا گھر کے حکام کا کہنا ہے کہ سوزی کی موت کی حتمی وجہ فی الحال نہیں بتائی جاسکتی اور اس سلسلے میں میڈیکل رپورٹ کا انتظار ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لاہور چڑیا گھر کے ڈائریکٹر محمد شفقت نے بتایا کہ ’اب ہم ایک ہاتھی نہیں لائیں گے بلکہ جب بھی لانا ہوا تو جوڑا ساتھ لائیں گے‘۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس ہاتھیوں کے عالمی دن کے موقع پر سوزی کی سالگرہ بھی منائی گئی تھی جس میں بڑی تعداد میں بچوں نے شرکت کی تھی۔

install suchtv android app on google app store