ڈان لیکس پرمریم نواز پر جھوٹے الزامات لگائے جا رہے ہیں: وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ڈان لیکس معاملہ میں مریم نواز پرسیاسی مخالفین کی جانب سے الزامات مسترد کر دئیے کہتی ہیں سرکاری رپورٹ کا انتظار کیا جانا چاہئیے۔

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ڈان لیکس کے معاملے پرمریم نواز پر جھوٹے الزامات لگائے جا رہے ہیں ڈان لیکس پر جھوٹے تاثر سے انہیں جوڑا جا رہا ہے۔

وزیر اطلاعات نے چیئرمین پی ٹی آئی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اورکہا کہ عمران خان کی بات میں جھوٹ کے سوا کچھ نہیں،،ہر رپورٹ کے بعد عمران خان کا رونا لازمی ہوتا ہے،،اور ڈان لیکس پر بھی ان کو مایوسی ہو گی۔سرکاری رپورٹ کا انتظار کیا جانا چاہئیے۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ اپوزیشن پاناما فیصلے کو توڑ مروڑ کر پیش کر رہی ہے،،،اختلافی نوٹ پرتماشہ کر کے عدالت کی توہین کی جا رہی ہے ،،الزامات کا سلسلہ اب بند ہو جانا چاہئیے۔

install suchtv android app on google app store