پنجاب یونیورسٹی میں طلبہ کے دو گروپوں میں تصادم پانچ طالبعلم زخمی

پنجاب یونیورسٹی میں پختون ڈے کی تقریب کے دوران طلبہ کے دو گروپوں میں تصادم ہونے سے 5 طالبعلم زخمی ہوگئے۔

پولیس نے مشتعل طلبہ کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کا استعمال کیا۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی میں پختون ڈے کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں طلبہ کے دو گروپ شریک تھے۔

اسی تقریب کے دوران ایک گروپ کی جانب سے ہولی کی تقریب کا اہتمام کرنے سے دوسرے گروپ کے طلبا مشتعل ہوگئے اور دونوں کے درمیان ہاتھا پائی شروع ہوگئی۔

بات بڑھی تو دونوں جانب سے پتھراو کا سلسلہ شروع ہوگیا جس کے بعد صورتحال کشیدہ ہوگئی۔

یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے پولیس کو طلب کر لیا گیا جس نے صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ کی۔

پولیس نے یونیورسٹی کے تمام دروازے بند کر دیئے اور کسی کو اندر داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔

 

install suchtv android app on google app store