ملک و قوم کیلئے فورسز کی قربانیاں لازوال ہیں: چوہدری پرویز الہی

چوہدری پرویز الہی چوہدری پرویز الہی

پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما او رسابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی مال روڈ سانحہ میں شہید ہونےوالے ایس ایس پی آپریشنز زاہد گوندل کے گھر گئے اور ان کی فیملی سے تعزیت کی۔

چودھری پرویزالٰہی نے غمزدہ خاندان کے حوصلہ و عزم کی تعریف کی اور کہا کہ شہید زاہد گوندل کا ہر حلقہ میں نہایت عزت و احترام تھا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں رینجرز آپریشن روکنے سے مجرموں کو تحفظ ملا اور وہ محفوظ پناہ گاہوں کے ذریعہ اپنی عوام دشمن کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہداء کے خون کا تقاضا ہے کہ پنجاب میں نہ صرف بے رحم مجرموں کی پناہ گاہیں ختم کی جائیں بلکہ ان کے پشت پناہوں کو بھی پکڑا جائے جو اپنی انتخابی ضروریات کیلئے انہیں تحفظ دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسا صرف کراچی طرز کے رینجرز آپریشن کے ذریعہ ہی ممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج، پولیس، رینجرز، ایف سی اور دیگر اداروں کے جوانوں اور افسروں نے جس طرح مادرِوطن اور ہر پاکستانی کے جان و مال کے تحفظ کیلئے اپنا آج قربان کیا ہے وہ ہماری تاریخ کا روشن باب ہے۔

install suchtv android app on google app store