لاہور حملے کی ذمہ داری جماعت الاحرار نے قبول کی: آئی جی پنجاب

آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا فائل فوٹو آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا

آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کا کہنا ہےکہ لاہور دھماکا خودکش حملہ تھا جس کی ذمہ داری جماعت الاحرار نے قبول کی ہے۔

لاہور میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے آئی جی پنجاب پولیس مشتاق سکھیرا نے بتایا کہ لاہور میں ہونے والا دھماکا خودکش حملہ تھا جس کی ذمہ داری جماعت الاحرار نے قبول کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خودکش حملہ شام 6 بج کر 10 منٹ پر ہوا، حملہ آور موقع کی تاک میں تھا اور حملہ آور کو ڈی آئی جی ٹریفک احمد مبین کے گن مین نے روکنے کی کوشش کی جس پر اس نے خود کودھماکے سے اڑا لیا۔

مزید جانئیے: لاہور بم دھماکہ: پنجاب اسمبلی کے قریب دھماکہ میں ڈی آئی جی ٹریفک سمیت 13 ہلاک

مشتاق سکھیرا کا کہنا تھا کہ سانحے میں شہید ہونے والوں میں 6 سیکیورٹی اہلکار شامل ہیں جن میں ایلیٹ کے 2 جوان بھی شہید ہوئے جب کہ واقعے میں 83 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

install suchtv android app on google app store