وزیر اعظم نے ملتان میٹرو بس سروس کا افتتاح کر دیا

ملتان میٹرو بس ملتان میٹرو بس

وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف ، گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ اور صوبائی وزرا کی بڑی تعداد بھی موجود تھی وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے ملتان میں میٹرو بس منصوبے کا افتتاح کر دیا ۔ 18 کلومیٹر طویل اس منصوبے کی افتتاحی تقریب میں وزیر اعظم کے ساتھ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف ، صوبائی وزرا اور غیر ملکی مہمانوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔

بس سروس سے شہر کے 25 لاکھ سے زائد شہری مستفید ہوں گے جس میں 14 فلائی اوورز اور 7 زمینی سٹیشنز شامل ہیں ۔ بس کے روٹ میں بہائو الدین زکریا یونیورسٹی ، گلگشت ، 9 نمبر چونگی اور دولت گیٹ شامل ہیں ۔

18 کلومیٹرز لمبے ٹریک پر 6 بڑے کاروباری مراکز اور 25 تعلیمی ادارے بھی شامل ہیں ، معلوم ہوا ہے کہ ابتدائی طور پر میٹرو ٹریک پر 35 بسیں چلیں گی اور پورے روٹ کا کرایہ 20 روپے مختص کیا گیا ہے ۔

میٹرو بس کے روٹ کی خوبصورتی میں اضافے کیلئے 4 لاکھ پودوں اور 4 ہزار 5 سو درختوں کی شجرکاری کی گئی ہے ۔

 

install suchtv android app on google app store