جعلی ادویات کی روک تھام کیلئے جامع قانون بنایا گیا ہے: شہباز شر یف

وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف

وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کہتے ہیں کہ جعلی ادویات کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کیلئے صوبائی اسمبلی میں بل لا رہے ہیں۔ قائد کے پیغام پر چل رہے ہوتے تو مشکلات درپیش نہ ہوتیں۔

جعلی ادویات کے خلاف کارروائی کرنے والے افسران کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ انسانیت کی خدمت کیلئے ہمیں اپنے عزم کا اعادہ کرنا ہو گا اور معاشرتی برائیوں کے خاتمے کیلئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہو گا، ان کا کہنا تھا کہ جعلی ادویات کے خلاف مختلف محکموں نے بھرپور کارروائی کی ہے جبکہ ان کے خاتمے کیلئے ترکی کا تعاون بھی قابل ستائش ہے۔

جن لوگوں نے جعلی ادویات بنانے والی فیکٹریوں کے خلاف کریک ڈاون میں حصہ ڈالا ہے وہ کروڑوں لوگوں کی دعائیں لے رہے ہیں ۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جعلی ادویات کی فیکٹریاں قتل گاہیں ہیں ، صرف ایک جعلی دوا کی وجہ سے ایک سو پچیس جانیں ضائع ہوئیں۔

ادویات کے نمونے انٹرنیشنل لیبارٹری میں چیک کرائے گئے تو 33 فیصد کو انٹرنیشنل لیب نے مسترد کر دیا لیکن وفاقی حکومت نے کہا تھا کہ ادویات ٹھیک ہیں۔ رحمان ملک نے کہا تھا پنجاب حکومت کی غفلت سے ادویات خراب ہوئیں حالانکہ ادویات بنانے والی فیکٹریاں کسی صوبے کی نہیں پورے پاکستان کی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جعلی ادویات کے خلاف ہماری کامیابیاں بھی ہیں اور ناکامیاں بھی ہیں اور ان کا خاتمہ خاتمہ سب کی ذمہ داری ہے جبکہ اس معاملے پر ہر سطح پر مشاورت کی ہے اور اب ان کے خاتمے کیلئے صوبائی اسمبلی میں بل لا رہے ہیں۔

جب تک صوبے میں جعلی ادویات کا خاتمہ نہیں کر لیتے ،چین سے نہیں بیٹھیں گے۔جعلی ادویات کاکاروبارکرنیوالوں کوآہنی ہاتھوں سے روکیں گے۔

install suchtv android app on google app store