27 دسمبر تک 4مطالبات تسلیم نہ کیے تو گو نثار گو سے گو نواز گو ہوگا: بلاول بھٹو

بلاول بھٹو زرداری بلاول بھٹو زرداری

چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ تخت رائیونڈ اور چوہدری نثار دہشت گردوں سے لڑنے کیلئے تیارنہیں  حکومت نے ستائیس دسمبر تک ہمارے چارمطالبات تسلیم نہ کیے تو ہمارا نعرہ گو نثار گو سے گو نواز گو ہوگا۔

لاہور میں پیپلز پارٹی کےکارکنوں سے خطاب میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان کا حال عوام نے دیکھ لیا کیونکہ یہ نیشنل ایکشن پلان نہیں بلکہ (ن) لیگ ایکشن پلان ہے جو ناکام ہوا ہے، دہشت گرد ہمارے بچوں کے ساتھ کیا کررہے ہیں۔

بے نظیر بھٹو نے ان دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے جان دی مگر تخت رائیونڈ والے اور چوہدری نثار ان لوگوں سے لڑنے کے لیے بھی تیار نہیں ہیں ،، تخت رائیونڈ سن لے یہ پنجاب کی آواز ہے آپ کو ماننا پڑے گا آپ ناکام ہوچکے ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں تمام سیاسی جماعتوں نے پارلیمنٹری پارٹی بنانے پر اتفاق کیا تھا مگر آج تک نواز شریف نے ہمارے مطالبے کو نہیں مانا  اگر ستائیس دسمبر تک ہمارے مطالبات نہیں مانے تو نعرہ گو نثار گو سے گو نواز گو ہوگا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا مزیدکہنا تھا کہ ہم سب میٹرو چاہتے ہیں لیکن پہلے پانی، روٹی، کپڑا اور مکان دیں۔

install suchtv android app on google app store