لاہور میں بسنت منانے کیلئے وزیراعلیٰ نے کمیٹی بنادی

لاہور میں بسنت منانے کیلئے وزیراعلیٰ نے کمیٹی بنادی فائل فوٹو لاہور میں بسنت منانے کیلئے وزیراعلیٰ نے کمیٹی بنادی

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے لاہور میں محفوظ بسنت منانے کیلئے کمیٹی قائم کردی، کمیٹی فوری طور پر کام شروع کرتے ہوئے 15 روز اپنی سفارشات متعلقہ حکام کو پیش کرے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے لاہور میں محفوظ بسنت منانے کیلئے کمیٹی قائم کردی، جس کا کام بسنت کے موقع پر ضابطہ اخلاق، سیاحت اور دیگر معاملات پر اپنی سفارشات مرتب کرے گی۔

وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری اعلامیے کے مطابق بسنت سے متعلق 7 رکنی کمیٹی کے کنوینر زعیم قادری ہوں گے، کمیٹی فوری کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے 15 روز میں اپنی سفارشات اور رپورٹ متعلقہ محکمے کو پیش کرے گی۔

install suchtv android app on google app store