سپریم کورٹ کا این اے 125 میں تمام ووٹوں کی تصدیق کا حکم

سپریم کورٹ آف پاکستان فائل فوٹو سپریم کورٹ آف پاکستان

سپریم کورٹ نے خواجہ سعد رفیق کے حلقے این اے 125 لاہور میں تمام ووٹوں کی تصدیق کا حکم دے دیا ، عدالت کا کہنا ہے کہ تصدیق سے سب کی تسلی ہو جائے گی جبکہ خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ انہیں اعتراض نہیں۔

ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف خواجہ سعد رفیق کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے حکم دیا کہ الیکشن کمیشن این اے 125 میں ڈالے گئے ووٹ تصدیق کے لیے نادرا کو بھجوائے ، امید کرتے ہیں کہ تین ماہ میں ووٹوں کی تصدیق کا عمل مکمل ہو جائے گا ۔

دوسری طرف سعد رفیق کا کہنا ہے کہا کہ انہیں ووٹوں کی گنتی پر کوئی اعتراض نہیں ۔

دوران سماعت تحریک انصاف کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن ٹریبونل نے پورے حلقے کے ووٹوں کی تصدیق کی درخواست مسترد کرتے ہوئےصرف 9 پولنگ اسٹیشنوں کے ووٹوں کی تصدیق کرائی ، جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ پورے حلقہ سے ووٹوں کی تصدیق نادرا سے کروا لیتے ہیں ۔ ووٹوں کی تصدیق ہونے دیں ، دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔

install suchtv android app on google app store