این اے 122: ناقص کارکردگی پر پی ٹی آئی شعبہ خواتین کی صدر فارغ

ڈاکٹر زرقا ڈاکٹر زرقا

اعلیٰ قیادت نے ڈاکٹر زرقا کی جگہ روبینہ جمیل کو شعبہ خواتین لاہور کی نئی صدر تعینات کر دیا، شعبے کی تشکیل نو کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

این اے 122 لاہور کے ضمنی انتخاب میں ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پی ٹی آئی کے رہنماوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ، تحریک انصاف شعبہ خواتین لاہورکی صدر ڈاکٹر زرقا کو عہدے سے ہٹا کر روبینہ جمیل کو شعبہ خواتین لاہور کی صدر بنا دیا گیا۔

این اے 122 لاہور کے ضمنی انتخاب میں پارٹی کے ان رہنماوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے جن کے بارے میں قیادت کو ابتدائی رپورٹ دی گئی ہے کہ ضمنی انتخاب میں انکی پرفارمنس انتہائی ناقص رہی ہے اس ضمن میں ابتدائی رپورٹ میں شعبہ خواتین کی پرفارمنس کی جانب انگلیاں اٹھائی گئیں ،جس کے باعث تحریک انصاف شعبہ خواتین لاہورکی صدر ڈاکٹر زرقا کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، ڈاکٹر زرقا کی جگہ روبینہ جمیل کو تحریک انصاف شعبہ خواتین لاہورکی صد ر بنا دیا گیا ہے ۔ شعبہ خواتین کو مکمل طورپر تحلیل کر کے تشکیل نو کی تجویز بھی زیر غور ہے

install suchtv android app on google app store