بانی پی ٹی آئی کیلئے ایک اور مشکل، نومئی واقعات پر اے ٹی سی میں طلب

بانی پی ٹی آئی عمران خان فائل فوٹو بانی پی ٹی آئی عمران خان

9مئی واقعات پر بانی پی ٹی آئی کو 9 جنوری کو اےٹی سی راولپنڈی میں طلب کر لیا گیا۔

9 مئی واقعات کے الزام میں بانی پی ٹی آئی کو انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

بانی پی ٹی آئی پر جی ایچ کیو حملہ اور شہدا کی تصاویر جلانے کے مقدمات درج ہیں۔ بانی پی ٹی آئی 9مئی کے تمام کیسز میں مرکزی ملزم کے طور پر نامزد ہیں۔

31جولائی 2023 کو لاہور ہائیکورٹ پنڈی کے دو رکنی بینچ نے جی ایچ کیو حملہ کیس کا فیصلہ جاری کیا، عدالت نے27 جولائی کو مختصر فیصلے میں دس ملزمان کی ضمانت منظور کی تھی۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ 9مئی کو جی ایچ کیو حملے میں نہ کوئی زخمی ہوا نہ ہی کوئی آرمی آفیسر واقعے کا مدعی بنا، جی ایچ کیو کے اندر اور باہر کسی سی سی ٹی وی کیمرے کو قبضے میں نہیں لیا گیا۔

عدالت کا کہنا ہے کہ شناختی پریڈ کے دوران فوج کے کسی ملازم کو شامل نہیں کیا گیا نہ کوئی گواہ ہے، جی ایچ کیو مقدمے میں کسی خاتون کو نامزد نہیں کیا گیا۔

عدالتی فیصلے کے مطابق جائے وقوعہ پر موجود پولیس افسران و اہلکاروں نے مظاہرین کو جی ایچ کیو کے اندر داخل ہونے سے نہیں روکا۔

تحریری فیصلے کے مطابق بادی النظر میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 7 کا اطلاق نہیں پایا جاتا لہٰذا ملزمان کیخلاف مقدمہ مزید تحقیقات کا محتاج نہیں اور نہ ہی انہیں جیل میں رکھنے کا کوئی جواز ہے۔

install suchtv android app on google app store