مظفرگڑھ : گزشتہ روز قتل ہونے والی تین بہنوں کا قاتل ان کا بھائی نکلا

مظفرگڑھ میں تین بہنوں کا قاتل ان کا بھائی نکلا فائل فوٹو مظفرگڑھ میں تین بہنوں کا قاتل ان کا بھائی نکلا

مظفرگڑھ میں تین بہنوں کا قاتل ان کا بھائی نکلا۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ مظفر گڑھ کی تھرمل کالونی میں پیش آیا جہاں گزشتہ روز تین لڑکیوں کی لاشیں ملیں جو تینوں بہنیں تھیں۔ 

ابتدائی تفتیش کے بعد پولیس نے بتایا کہ تینوں لڑکیوں کی لاشیں محلے کے ایک خالی پلاٹ سے ملیں، تینوں بہنیں ایک رات پہلے لاپتا ہوئی تھیں۔ تاہم پولیس کی جانب سے مزید تحقیقات کے بعد معلوم ہوا کہ تین بہنوں کا قاتل ان کا بھائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مظفر گڑھ: 3 کمسن بہنیں لاپتہ ہونے کے بعد قتل، لاشیں برآمد

ڈسٹرکٹ پولیس افسر کا کہنا ہے کہ ملزم کےہاتھ پر زخم دیکھ کر قتل کا شبہ ہوا،ملزم بہنوں کو بہانے سے قریبی کوارٹر لے کرگیا اور چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے بہنوں کی گمشدگی کی اطلاع بھی خود پولیس کو دی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول بچیوں کی عمریں 7 سے 11سال کے درمیان ہیں۔

install suchtv android app on google app store