مظفرگڑھ میں مفت آٹا لے جانیوالی خاتون راستے میں دم توڑ گئی

مظفرگڑھ میں مفت آٹا لے جانیوالی خاتون راستے میں دم توڑ گئی فائل فوٹو مظفرگڑھ میں مفت آٹا لے جانیوالی خاتون راستے میں دم توڑ گئی

پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ کے علاقے خان گڑھ میں آٹے کے حصول کے بعد گھر جانے والی ایک اور خاتون راستے میں دم توڑ گئی۔

میدیا رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ خان گڑھ میں 70 سالہ خاتون جنت مائی نے آٹا پوائنٹ سے 2 تھیلےحاصل کیے اور آٹا پوائنٹ سے نکلنے کے بعد قریب ہی راستے میں اسے دل کا دورہ پڑ گیا۔ اسپتال منتقلی کے دوران بزرگ خاتون دم توڑ گئی۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق جنت مائی نے آٹے کے تھیلے بغیر رکاوٹ حاصل کیے لیکن وہ دل کی مریضہ تھی۔

واضح رہے کہ ضلع مظفر گڑھ اور کوٹ ادو میں آٹا پوائنٹس پر اب تک 3 خواتین سمیت 4 افراد دم توڑ چکے ہیں۔

install suchtv android app on google app store