ڈی جی خان میں لادی گینگ کے خلاف سیکیورٹی فورسز کامشترکہ آپریشن

سیکیورٹی فورسز فائل فوٹو سیکیورٹی فورسز

ڈیرہ غازی (ڈی جی) خان میں لادی گینگ کے خلاف رینجرز اورپولیس کامشترکا آپریشن جاری ہے۔

ڈیرہ غازی خان کےقبائلی علاقے تمن کھوسہ میں لادی گینگ کےخلاف بارڈر ملٹری پولیس، پنجاب پولیس اور رینجرزکا تیسرےروزبھی آپریشن جاری ہے۔

فورسز لادی گینگ کےٹھکانے تک پہنچ گئی ہے،گینگ کاسرغنہ اورارکان ٹھکانے پر موجود نہیں تھے،لادی گینگ کے ٹھکانےکو گراکر آگ لگادی گئی ہے۔

دوسری جانب راجن پور میں گزشتہ روز اغوا ہونے والے 2 پولیس اہلکاروں کی بازیابی کے لیے کچھہ سونمیانی میں بھی ڈاکوؤں کےخلاف جاری آپریشن میں اب تک کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی ہے ،ڈاکوؤں نے پولیس اہلکاروں کی رہائی کے بدلے اپنے ساتھی کی رہائی کامطالبہ کردیا۔

install suchtv android app on google app store